شام میں حکومتی نظام کی مکمل تباہی کے سد باب کی ضرورت ہے

شام میں اسد کی سربراہی میں کوئی مستقبل نہیں ہو گا تاہم ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ملک کے مستقبل میں نگاہ میں رکھنا ضروری ہے۔ وان در لین

396572
شام میں حکومتی نظام کی مکمل تباہی کے سد باب کی ضرورت ہے

جرمنی کی وزیر دفاع اُرسُولا وان در لین نے کہا ہے کہ جرمن فوج کے کسی ممکنہ شامی آپریشن میں اسد یونٹوں کے ساتھ تعاون کرنے جیسا کوئی احتمال موضوع بحث نہیں ہے۔
موضوع سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان لینس فلوسڈورف نے وزیردفاع اُرسُولا وان در لین کے ان الفاظ کا بھی اعلان کیا ہے کہ نہ تو اسد کے ساتھ تعاون ہو گا اور نہ ہی ان کی یونٹوں کے ساتھ۔
وان در لین نے جرمنی کے ٹیلی ویژن چینل ZDF کے پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ شام میں اسد کی سربراہی میں کوئی مستقبل نہیں ہو گا تاہم ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں ملک کے مستقبل میں نگاہ میں رکھنا ضروری ہے۔
ترجمان فلوسڈورف نے کہا کہ شام میں حکومتی نظام کی مکمل تباہی کے سد باب کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں