کیا شام ہمارے پوٹن کے انجام کا آغاز ہے؟

بہت ممکن ہے کہ آج سے 50 سال بعد تاریخ دان 2015 میں روس کے شام میں حملے کو پوٹن کے اختتام کی ابتدا کے طور پر رقم کریں: واشنگٹن پوسٹ

395751
کیا شام ہمارے پوٹن کے انجام کا آغاز ہے؟

امریکہ کے سب سے بڑے روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار کولبرٹ ون کنگ نے کہا ہے کہ روس کے شام میں فوجی آپریشن ماسکو کو مشکل حالات سے دوچار کر سکتے ہیں اور صدر ولادی میر پوٹن کا اختتام بن سکتے ہیں۔
" کیا شام ہمارے پوٹن کے انجام کا آغاز ہے؟" کے عنوان سے تحریر کردہ کالم میں کولبرٹ ون کنگ نے کہا ہے کہ روس ایک طرف اقتصادی بحران کے کیچڑ میں ہے تو دوسری طرف مشرق وسطی کے کمزور لیکن تند خُو اتحادی شام کی اسد انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
روس کے مسافر بردار طیارے کو مصر میں بم کے استعمال سے دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے گرائے جانے اور 224 مسافروں کے ہلاک ہونے، روسی طیارے کے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی وجہ سے گرائے جانے ، گرائے جانے والے طیارے کے پائلٹوں کی تلاش کے دورا ن روسی ہیلی کاپٹر پر شامی باغیوں کی طرف سے فائرنگ کئے جانے کو مثال دکھاتے ہوئے کالم نگار نے کہا ہے کہ اسد کے ساتھ تعاون کریملن کے لئے غیر متوقع نتائج پیدا کر سکتا ہے۔
کالبرٹ ون کنگ نے ولادی میر پوٹن کے شام سے دلچسپی لینے کے دوران ملک میں افراط زر اور غربت میں اضافے، اقتصادی مندی اور مغرب کی طرف سے پابندیوں کی وجہ سے مشکل حالات میں ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ایک اور مصنف کی تحریروں سے بھی حوالے دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ آج سے 50 سال بعد تاریخ دان 2015 میں روس کے شام میں حملے کو پوٹن کے اختتام کی ابتدا کے طور پر رقم کریں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں