داعش کے پٹرول کی فروخت میں ثالثی روسی  بلیک لسٹ میں

امریکہ کی وزارت خزانہ نے اسد انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کرنے اور ثالث بننے والی6 فرموں اور 4 افراد کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

394313
داعش کے پٹرول کی فروخت میں ثالثی روسی  بلیک لسٹ میں


امریکہ نےاعلان کیا ہے کہ داعش کے پٹرول کی فروخت میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں میں روسی بھی موجود ہیں ۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے اسد انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کرنے اور ثالث بننے والی6 فرموں اور 4 افراد کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس لسٹ میں موجود مدالال خوری روس کے فائینشیل ایلینس بینک کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور اسدانتظامیہ کے روس کے فائنیشیل نمائندے ہیں ۔ رشین فیڈریشن سے وابستہ جمہوریہ کالمکیا اور انٹر نیشنل شطرنج فیڈریشن کے سابق سربراہ الیو موزحینوف کو اس لسٹ میں فائینشیل ایلینس بینک اور خوری کیطرف سے کنٹرول کی جانے والی فرموں سے تعلقات کیوجہ س بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔جنوبی قبرص کی پریمیکس مشاورتی کمپنی کے ڈائریکٹر نیکوس نیکولاو کو بھی خوری کی طرف سے کنڑول کی جانے والی فرموں سے روابط کیوجہ سے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔
امریکہ نے گذشتہ سال بھی داعش سے پٹرول خریدنے کے جواز میں رشین ٹیم بینک اور بعض آجروں پر پابندیاں عائد کی تھیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں