مالی: آپریشن ختم 27 افراد ہلاک

مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک پرتعیش ہوٹل ریڈسن بلو کو قابض حملہ آوروں سے چھڑا لیا گیا ہے جس میں 27 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں

420020
مالی: آپریشن ختم 27 افراد ہلاک

مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک پرتعیش ہوٹل ریڈسن بلو کو قابض حملہ آوروں سے چھڑا لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 27 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو حملہ آور بھی شامل ہیں۔
شدت پسندوں نے گزشتہ روز ہوٹل پر قبضہ کر کے 170 افراد کو یرغمال بنالیا تھا۔ تاہم، بعد میں ان میں سے 80 افراد کو انھوں نے رہا کر دیا تھا بعض اطلاعات کے مطابق یرغمالیوں کو قرآن پڑھ کر سنانے پر رہائی دی گئی تھی۔
ہوٹل پر قابض مسلح انتہا پسند اسلامی نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مالی کی فوج نے ہوٹل کو جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر رکھا ہے جبکہ کل شام کے بعد سے دھماکوں اور گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ کم از کم چار مسلح انتہا پسندوں نے ہوٹل پر حملہ کیا تھا جنہوں نے قرآن پڑھنے کے اہل 80 لوگوں کو ابتدا میں ہی رہا کردیا تھا۔
اس واقعے کی ذمہ داریی القائدہ کی ایک ذیلی شاخ نے قبول کر لی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں