شام میں سیاسی اتفاق ہوا تو اسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا: اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی اتفاق پیدا کیے بغیر داعش کو شکست دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں اور ان کے خیال میں ایسے کسی معاہدے کی صورت میں صدر بشارالاسد کو اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے

419165
شام میں سیاسی اتفاق ہوا تو اسد کو اقتدار چھوڑنا ہوگا: اوباما

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں سیاسی اتفاق پیدا کیے بغیر داعش کو شکست دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں اور ان کے خیال میں ایسے کسی معاہدے کی صورت میں صدر بشارالاسد کو اقتدار میں نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل تصور ہے کہ آپ اس خانہ جنگی کو روک سکتے ہیں جب شام میں عوام کی اکثریت اسد کو ایک بے رحم اور قاتل آمر سمجھتی ہو ۔
امریکی صدر نے یہ بات فلپائن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی کانفرنس کے موقع پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈیو سے ملاقات کے بعد کہی۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری گزشتہ چار سالوں سے زائد عرصے سے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرتی آرہی ہے۔
اس جنگ میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک جب کہ ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہو چکا ہے۔
امریکہ اور اس کے دیگر یورپی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ اسد کو اقتدار سے علیحدہ ہونا چاہیے جب کہ روس اور ایران اس کی مخالفت کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں