مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں نفرت آمیز رویوں میں اضافہ

پیرس حملوں کے بعد امریکہ،کینیڈا اور فرانس سمیت دیگر ممالک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا کھلم کھلا اظہار ہونا جاری ہے

367226
مسلمانوں کے خلاف دنیا بھر میں نفرت آمیز رویوں میں اضافہ

پیرس حملوں کے بعد کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا اظہار جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ایک مسجد نذر آتش کر دی گئی جس کے بعد ٹورنٹو میں ایک با حجاب خاتون کو بعض انتہاپسندوں نے زدو کوب کیا جو اپنے بچے کو اسکول سے لینے جا رہی تھیں۔
انتہا پسندوں نے خاتون کو مارا پیٹا اور ان کا موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
صوبہ کیوبیک میں بھی ایک شخص نے انٹر نیٹ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز کلمات کہے ۔
دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ یہ کہتا پھر رہا تھا کہ وہ ہر ہفتے ایک عرب کو قتل کرے گا۔
امریکہ کی ریاست کنیکٹی کٹ میں بھی ایک مسجد نذر آتش کر دی گئی ۔
فرانس کے ساحلی شہر مارسیل میں ایک یہودی اسکول کے ٹیچر کو چاقو کے وار کرتےہوئے زخمی کر دیا گیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں