یونان میں 6٫5 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکوں کو ایک وسیع علاقے میں محسوس کیا گیا جس دوران ایک عورت مکان پر پتھر گرنے سے جان بحق ہو گئی

366642
یونان میں 6٫5 کی شدت کا زلزلہ

یونان کے مغرب میں واقع جزیرہ لیفکادا کے کھلے سمندر میں زلزلے کے جھٹکوں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایک 60 سالہ عورت چٹانوں سے اکھڑنے والے ایک بڑے پتھر کے اس کے مکان پر گرنے سے ہلاک ہو ئی ہے۔
زلزلے کا مرکز سمندر کی تہہ میں دس کلو میٹر کی گہرائی میں تھا جبکہ اس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6٫5 تھی۔
اطلاع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ کورفو اور مورا جزیرہ نما علاقے میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 



ٹیگز:

متعللقہ خبریں