اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کا جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

ڈریسڈن شہر میں جمع ہونے والے مظاہرین کے ایجنڈے کا موضوع جمعہ کے روز پیرس میں ہونے والے حملے تھے

366651
اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کا جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ

اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا نے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ڈریسڈن شہر میں جمع ہونے والے مظاہرین کے ایجنڈے کا موضوع جمعہ کے روز پیرس میں ہونے والے حملے تھے۔
پیگیڈا تنظیم نے پیرس جیسے حملوں کے جرمنی میں بھی ہوسکنے کے دعوے کے ساتھ مہاجرین کے لئے ملکی سرحدیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم متعدد جرمن سیاستدانوں نے پیگیڈا کو پیرس کے حملوں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔
سیاستدانوں کا موقف ہے کہ پیرس کے حملوں کو اور جھڑپوں کی وجہ سے اپنے ملک سے نکلنے والے مہاجرین کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں