امریکا کی 23 ریاستوں کا شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار

پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد امریکا کی 23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا۔

418112
امریکا کی 23 ریاستوں کا شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار

پیرس میں دہشت گرد حملوں کے بعد امریکا کی 23 ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کردیا۔
امریکا کی 23 ریاستوں کے گورنرز نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گری کے خدشے کے پیش نظر شامی پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں پناہ نہیں دی جائے گی۔ ریاستی گورنروں نے پیرس خودکش حملے میں ملوث مشکوک حملہ آور کے قریب سے ملنے والے شامی پاسپورٹ کو بنیاد بنا کرکہا ہے کہ پیرس حملوں میں مبینہ طورپرشامی لوگ ملوث ہیں اس لئے پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں جگہ نہیں دے سکتے۔
جن ریاستوں نے شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے سے انکار کیا ان میں ٹیکساس، جورجیا، اوہائیو، فلوریڈا، انڈیانا، الباما، آریزونا، شمالی کیرولینا، لوسیانا، مشی گن، آرکنساس اور دیگر شامل ہیں جب کہ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے صدر اوباما کو واضح خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ریاست شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے پروگرام میں شرکت نہیں کرے گی اورپیرس حملوں کے بعد اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی جب کہ ریاست آرکنساس کے گورنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ان کی ریاست میں شامی پناہ گزینوں کو جگہ دینے کی شدید مخالفت کی جائے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں