حملے ہمارے عزم میں اضافہ کریں گے۔ کیمرون

نہ برطانیہ نہ فرانس اور نہ ہی ہمارے دیگر اتحادی اس نوعیت کے وحشیانہ اقدامات کے سامنے گردن جھکائیں گے۔ اس کے برعکس یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم میں اضافہ کریں گے۔ ڈیوڈ کیمرون

418094
حملے ہمارے عزم میں اضافہ کریں گے۔ کیمرون

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پیرس کے حملے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر ہمارے عزم میں اضافہ کریں گے۔
ڈیوڈ کیمرون نے ایک دعوت میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب میں کہا کہ "نہ برطانیہ نہ فرانس اور نہ ہی ہمارے دیگر اتحادی اس نوعیت کے وحشیانہ اقدامات کے سامنے گردن جھکائیں گے۔ اس کے برعکس یہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم میں اضافہ کریں گے"۔
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دین اسلام امن کا دین ہے اور دہشتگرد تنظیم داعش کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کو تعاون فراہم کرنے والی ساخت کا بغور تجزئیہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کو دہشت گرد تنظیم داعش کے افکار کی صفائی سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
کیمرون نے داعش کی دہشت گردی کو دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی وبا سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وحشی تنظیم کو ختم کرنے کا راستہ ایک پُرعزم جدوجہد سے گزرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں