داعش کی مالی مدد میں جی ٹوئنٹی کے بعض ممالک موجود ہیں:پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی مالی اعانت میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو اس اجلاس میں موجود تھے

418029
داعش کی مالی مدد میں جی ٹوئنٹی کے بعض ممالک موجود ہیں:پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی مالی اعانت میں کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو اس اجلاس میں موجود تھے۔
پوٹین نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں جی ٹوئنٹی لیڈران کو اس بارےمیں مطلع بھی کر دیا ہے جبکہ روس عنقریب شامی مخالفین کو داعش کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ اس صورت حال میں ہمیں امریکہ،یورپی یونین،سعودی عرب،ترکی اور ایران کا تعاون درکار ہے ۔
یوکرین کی صورت حال کے بارے میں پوٹین نے کہا کہ ان کی حکومت نے یوکرین پر واجب الادا 3 بلین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان موجود توانائی کے منصوبوں پر کام بلا کسی مداخلت کے جاری ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں