ملکی سلامتی کی پالیسی کی تبدیلی لازمی ہے ، نیکولس سرکوزی

فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جن انتہا پسند مذہبی گروپوں کا پولیس میں ریکارڈ موجود ہے انھیں اپنے گھروں میں نظر بند کرنے کی ضرورت ہے ۔

417583

پیرس میں دہشت گرد حملے کے بعد بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس میں جن انتہا پسندوں کا ریکارڈ موجود ہے انھیں اپنے گھروں میں نظر بند کرنے سے خفیہ سروس مشتبہ افراد کی زیادہ بہتر طریقے سے نگرانی کر سکتی ہے ۔ ریڈیکل گروپوں کی ویب سائٹ کو دیکھنے والوں کو بھی ریڈیکل قرار دینے اور اسے جرم قرار دینے کی ضرورت ہے ۔ سرکوزی نے کہا کہ ہم حکومت کی قومی سلامتی سے متعلق تمام تدابیر کی حمایت کریں گے۔ ملک ایک طویل جنگ میں داخل ہو گیا ہے اور ملکی سلامتی کی پالیسی کو موزوں شکل میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں