داعش کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا

حملہ آور نہایت منظم تھے تاہم ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کسی صورت پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے۔ مانوئیل والز

417213
داعش کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا

فرانس کے وزیر اعظم مانوئیل والز نے کہا ہے کہ فرانس دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر پُر عزم ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
مانوئیل والز نے فرانس کے TF1 ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ حملہ آور نہایت منظم تھے تاہم ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کسی صورت پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں فرانس کے طرزعمل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم شام میں دہشت گرد تنظیم داعش پر بمباری کو جاری رکھیں گے۔
انہوں اتحاد و اخوت کا پیغام دیا اور کہا کہ فرانسیسی عوام ، حکومت اور پارلیمنٹ کو مضبوط بننے کی ضرورت ہے۔
والز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو کوئی بھی جمہوری اقدار کے لئے خطرہ ہو گا ہم اس کے ساتھ جنگ کے لئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں بعض افراد کو ملکی سرحدوں سے نکالنے کا موضوع بھی ایجنڈے پر آ سکتا ہے۔
والز نے کہا کہ رواں مہینے کے آخر میں پیرس میں متوقع موسمیاتی کانفرنس کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں