باراک اوباما کا قومی سکیورٹی کونسل کے ساتھ اجلاس

اجلاس میں اوباما کو پیرس کے حملوں سے متعلق خفیہ اطلاعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور امریکہ کے لئے کسی ٹھوس خطرے کے موجود نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا

417305
باراک اوباما کا قومی سکیورٹی کونسل کے ساتھ اجلاس

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے ترکی روانگی سے قبل پیرس میں دہشت گردی کے واقعات پر بحث کے لئے قومی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ تحریری اعلامیے کے مطابق صدر اوباما کو پیرس کے حملوں سے متعلق خفیہ اطلاعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور امریکہ کے لئے کسی ٹھوس خطرے کے موجود نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
علامیے کے مطابق اجلاس میں امریکہ اور فرانس کے درمیان دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے موضوع پر فعال تعاون پر بات چیت کی گئی اور پیرس کے حملوں کے دائرہ کار میں فرانسیسی حکام کے ہر طرح کے مطالبے کو ردعمل پیش کرنے کے لئے تیار ہونے کا اظہار کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں