میری خواہش ہے کہ ملالہ کے ساتھ بیئر پیوں: امریکی سینیٹر

امریکی صدارتی امیدوار مارکو روبیو نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کیساتھ بیئر پینے کی خواہش کا اظہار کردیا

415240
میری خواہش ہے کہ ملالہ کے ساتھ بیئر پیوں: امریکی سینیٹر

امریکی صدارتی امیدوار مارکو روبیو نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کیساتھ بیئر پینے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
نیوہمشائر میں ا ُن سے سوال پوچھا گیا کہ ایک ایسے غیرسیاسی شخص کا انتخاب کریں جن کے ساتھ بیٹھ کر آپ بیئر پینا پسند کریں گے
اس پر سینیٹر نے نوبل انعام یافتہ18سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا نام لیا حالانکہ وہ تاحال نو عمر ہے اور اسلامی قوانین کے تحت شراب نوشی ممنوع ہے ۔
یادرہے کہ اکتوبر2012میں ملالہ یوسفزئی سوات میں طالبان کانشانہ بننے کے بعد علاج کیلئے برطانیہ میں چلی گئی تھیں اور اب اپنے اہل خانہ کےساتھ وہیں مقیم ہیں لیکن حملے کے بعد اسے عالمی سطح پر شہرت ملی ۔
ایک دن پاکستان کی وزیراعظم بننے کی خواہاں ملالہ یوسفزئی کو گزشتہ سال بھارت کے کیلاش ستیارتھی کیساتھ تعلیم کیلئے آواز اٹھانے پر نوبل انعام سے نوازاگیاتھا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں