چلی کے کھلے سمندر میں 6.9 کی شدت سے زلزلہ

زلزلے کا مرکز ساحل سے 93 کلو میٹر اندر کھلے سمندر میں تھا اور زلزلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا

415234
چلی کے کھلے سمندر میں 6.9 کی شدت سے زلزلہ

جنوبی افریقہ کے ملک چلی کے کھلے سمندر میں 6.9 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز ساحل سے 93 کلو میٹر اندر کھلے سمندر میں تھا اور زلزلے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
ماہرین کے مطابق اس وقت تک سونامی کا خطرہ بھی موجود نہیں ہے۔
دراصل چلی میں زلزلے اور سونامی کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں ماہِ ستمبر میں 8.3 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں 15 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں