شام میں روسی مداخلت میں از حد اضافہ،ایشٹن کارٹر

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے شام میں روس اپنی مداخلت میں حد سے بڑھتا جا رہا ہے ۔

414737
شام میں روسی مداخلت میں از حد اضافہ،ایشٹن کارٹر

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے شام میں روس اپنی مداخلت میں حد سے بڑھتا جا رہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شام کے بارے میں اپنی حکمت عملی کو تفصیل سے زیر غور نہیں لائے ہیں ۔روس جلتی پر تیل ڈال رہا ہے ۔ وہ خانہ جنگی کو دوام بخش رہا ہے جو انتہا پسندی کی جڑ ہے ، جس کی مخالفت کا روس دعوے دار ہے ۔کارٹر نے کہا کہ روس دعووں کیمطابق داعش کے جنگجوؤں کے خلاف نہیں لڑ رہا۔ وہ سیاسی عبوری دور کے لیے کام کرنے کے برعکس صدر بشار الاسد کو مضبوط کر رہا ہے۔ تاہم اگر امریکہ اور روس باہمی مفاد کے معاملات میں تعاون کریں، مثلاً ایران کے جوہری عزائم سے نمٹنا، تو بقول کارٹر، شام کی خانہ جنگی کے خاتمے کے سلسلے میں روس ایک تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے ۔وزیر دفاع نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ سرد جنگ کے بارے میں ریگن کے تجویز کردہ طریقہ کار کو مد نظر رکھتے ہوئے ، شام، یوکرائن اور بالٹک کے خلاف روسی جارحیت کے مقابلے کے لیے ’’مضبوط اور متوازن‘‘ انداز اپنا رہا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں