موسمیاتی کانفرنس COP 21 سے قبل وزارء اجلاس

پیرس میں 30 نومبر کو متوقع اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس COP 21 سے قبل وزارء کی سطح پر ابتدائی اجلاس کئے جا رہے ہیں

365029
 موسمیاتی کانفرنس COP 21 سے قبل وزارء اجلاس

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 30 نومبر کو متوقع اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس COP 21 سے قبل وزارء کی سطح پر ابتدائی اجلاس کئے جا رہے ہیں۔
فرانس کی وزارت خارجہ کی طرف سے کئے جانے والے اجلاس میں 60 وزراء سمیت 76 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ترکی کی نمائندگی ماحولیات و شہری منصوبہ بندی کے وزیر ادریس گلو جے نے شرکت کی۔
کانفرنس کا افتتاحی خطاب فرانس کے وزیر خارجہ لارنٹ فابئیس اور اس سے قبل کے اجلاس کی میزبانی کرنے والے پیرو کے وزیر ماحولیات مینوئیل پلگار ویدال نے کی۔
فابئیس نے کانفرنس کے کسی حتمی فیصلے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وزرا کے اجلاس کے اس نتیجے تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کانفرنس میں گلوبل وارمننگ کو دوسرے درجے کی حد تک محدود رکھنے کے ہدف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 4 مختلف گروپ کاروائیاں کریں گے۔
پیرو کے وزیر ماحولیات ویدال نے کہا کہ خاکہ بل سمجھوتے کے متن پر تمام فریقین کا اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روس کے صدر ولادی میر پوٹن سمیت 196 ممالک کے نمائندے گرین گیس کا سبب بننے والی گیسوں کے پھیلاو میں کمی کے لئے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے مقصد سے 30 نومبر سے 11 دسمبر کے کے درمیان پیرس میں متوقع COP 21 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں