جرمنی، حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاج

برلن میں مہاجر مخالف AFD پارٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے جرمن حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاج کیا

412936
جرمنی، حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاج

جرمنی میں حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاج ۔۔۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں مہاجر مخالف ' جرمنی کے لئے متبادل پارٹی' AFD پارٹی کی طرف سے منعقدہ احتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے جرمن حکومت کی مہاجر پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین ، برلن کے الیگزینڈر پلاٹز اسکوائر سے 'انٹر ڈین لنڈن شاہراہ' سے ہوتے ہوئے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے سامنے کے اسکوائر تک پہنچے۔
مظاہرین نے اسلام مخالف تنظیم پیگیڈا کی طرح "جھوٹے ذرائع ابلاغ"، "جرمنی کو پسند نہ کرنے والے جرمنی سے نکل جائیں"، " ہم عوام ہیں" اور "مرکل کا جانا ضروری ہے" جیسے نعرے لگائے۔
اس دوران مظاہرے کی گزرگاہ پر بائیں بازو کے گروپوں نے AFD کے مظاہرے کے مخالف مظاہرے کئے۔
دھرنا دے کر AFD کے مظاہرے کو روکنے کی کوشش کرنے والے بعض مظاہرین کے خلاف پولیس نے سخت مداخلت کی۔
جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا اور 40 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں