لفتھانسا ائیر لائن کے ملازمین کی ہڑتال

ملازمین کی لیبر یونین یو ایف او کے صدر نکولائی بابلئیز نے کل ایک تحریر بیان دیتے ہوئے لفتھانسا کی جانب سے ریٹایرمنٹ کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ان کے پاس ہڑتال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار باقی نہ بچنے سے آگاہ کیا تھا

363902
لفتھانسا ائیر لائن  کے ملازمین کی ہڑتال

جرمنی کی ائیر لائن لفتھانسا میں کام کرنے والے ملازمین کی جانب سے ان کی ریٹایرمنٹ کے بعد تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے مطالبےکے لیے آج سے ہڑتال شروع کررہے ہیں۔
ملازمین کی لیبر یونین یو ایف او کے صدر نکولائی بابلئیز نے کل ایک تحریر بیان دیتے ہوئے لفتھانسا کی جانب سے ریٹایرمنٹ کے بعد ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں ان کے پاس ہڑتال کرنے کے سوا کوئی چارہ کار باقی نہ بچنے سے آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ لفتھانسا کے ریٹایرڈ ملازمین اپنی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک ہفتے تک اپنی ہڑتال کو جاری رکھیں گے تاہم مسافروں کو مشکلات سے بچانے کے لیے آج بارہ بجے تک پروازوں کو جاری رکھا جائے گا۔
یو ایف او لیبر یونین 17 ہزار ملازمین کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مطالبات جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں