مرغی کی آخری بوٹی کھانے پر دوست کا قتل

ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک شخص نے گوشت کی آخری بوٹی کھانے پر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

411123
مرغی کی آخری بوٹی کھانے پر دوست کا قتل

پاکستان میں معمولی تنازعات پر قتل کی وارداتوں کے متعلق تو سنتے ہی رہتے ہیں مگرامریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک شخص نے گوشت کی آخری بوٹی کھانے پر دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
38سالہ رینالو کارڈوسو اور 34سالہ ڈارون پیرز گونزالز دیگر تین دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہے تھے سب نے شراب بھی پی رکھی تھی۔ جب ان کے سامنے پڑا ہوا گوشت ختم ہونے لگا تو ڈارون نے جلدی سے آخری بوٹی اٹھا لی جس پر رینالدو طیش میں آ گیا۔
پہلے دونوں دست و گریباں ہوئے اور پھر رینالدو نے ڈارون کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیاتاہم، بعد میں خود ہی جائے حادثہ پر واپس آیا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور جرم کا اعتراف بھی کر لیا، جس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں