کینیڈا:نئی کابینہ میں مردوخواتین کی یکساں تعداد شامل

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے منشور میں مردوخواتین کے مساوی حقوق کو اہمیت حاصل ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنی 31 رکنی کابینہ میں 15 خواتین وزرا کا انتخاب کیا ہے جن کی عمریں 35 تا 50 سال کے درمیان ہیں

411211
کینیڈا:نئی کابینہ میں مردوخواتین کی یکساں تعداد شامل

گزشتہ ماہ کینیڈا کے عام انتخابات میں جیتنے والی نئِ حکومت نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنا پہلا غیر ملکی دورہ ترکی کا کر رہے ہیں جہاں وہ جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نومنتخب وزیراعظم کے منشور میں مردو خواتین کے مساوی حقوق کو اہمیت حاصل ہے اسی وجہ سے انہوں نے اپنی 31 رکنی کابینہ میں 15 خواتین وزرا کا انتخاب کیا ہے جن کی عمریں 35 تا 50 سال کے درمیان ہیں۔
اُن کی کابینہ میں مریم منصف بھی شامل ہیں جو کہ افغانستان سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں جمہوری اداروں سے وابستہ امور کی وزیر کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
اُن کی کابینہ میں اس کے علاوہ سکھ برادری سے منسوب افراد بھی وزرا کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں