فوربز: پوتین دنیا کی طاقتورترین شخصیت

متحدہ امریکہ کے کاروباری جریدے فوربز نے 2015 کے لیے دنیا کے 73 ’’طاقتور ترین افراد‘‘ کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں روسی صدر ولادیمر پوتین فہرست ہیں۔ صدر پوتین مسلسل تیسری مرتبہ اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

411406
فوربز: پوتین دنیا کی طاقتورترین شخصیت


متحدہ امریکہ کے کاروباری جریدے فوربز نے 2015 کے لیے دنیا کے 73 ’’طاقتور ترین افراد‘‘ کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں روسی صدر ولادیمر پوتین سرفہرست ہیں۔ صدر پوتین مسلسل تیسری مرتبہ اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔
جبکہ جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل دوسرے نمبر پر ہیں اور صدر براک اوباما اس سال تیسرے نمبر پر ہیں۔ فوربز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی برسراقتدار امریکی صدر اس فہرست میں پہلے یا دوسرے نمبر پر نہیں۔
اس سال بھی پوپ فرانسس نے طاقتور ترین شخصیت کے طور پر اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی جبکہ چین کے صدر شی جنپنگ پانچویں نمبر پر رہے۔ گزشتہ سال شی جنپنگ تیسرے نمبر پر تھے۔
طاقتور ترین دس افراد میں اگلا نمبر بل گیٹس کا ہے، جس کے بعد امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینیٹ ییلن ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آٹھویں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نویں نمبر پر ہے۔




ٹیگز:

متعللقہ خبریں