شام کے خلاف فضائی کاروائی میں شامل ہونے کی برطانوی کوشش ناکام

برطانیہ کی خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے مطابق،شدت پسند تنظیم کے خلاف کوئی واضح حکمت عملی بنائی نہیں جاتی اُس وقت تک فضائی حملوں میں شریک ہونا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہو گا

409842
شام کے خلاف فضائی کاروائی میں شامل ہونے کی برطانوی کوشش ناکام

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی۔
خارجہ امور کی پارلیمانی کمیٹی کے مطابق،شدت پسند تنظیم کے خلاف کوئی واضح حکمت عملی بنائی نہیں جاتی اُس وقت تک فضائی حملوں میں شریک ہونا کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہو گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ ایام میں شام اور عراق میں داعش کے خلاف کئی غیر مربوط عسکری کارروائیاں جاری ہیں۔
کمیٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان فضائی حملوں میں شمولیت کی بجائے برطانیہ کو چاہیے کہ وہ ان ممالک میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے سیاسی سطح پر کوششیں کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں