امریکہ،مسجد کی دیواروں پر تحریریں رقم کرنے والے زیر حراست

امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک مسجد کی دیواروں پر تحریریں رقم کرنے والے 2 افراد کو "پراپرٹی کو نقصان پہنچانے " کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا

363151
امریکہ،مسجد کی دیواروں پر تحریریں رقم کرنے والے زیر حراست

امریکہ کے شہر بوسٹن میں ایک مسجد کی دیواروں پر تحریریں رقم کرنے والے 2 افراد کو "پراپرٹی کو نقصان پہنچانے " کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
برلنگٹن پولیس ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق اٹھارہ اٹھارہ سالہ کیمرون کیپیلا اور ڈیریک ڈیمن کو اتوار کے رات اسلامک سینٹر آف برلنگٹن کی دیواروں پر سرخ اسپرے کلر سے USA کے الفاظ لکھنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق مسجد کے سکیورٹی کیمروں سے حملہ آوروں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ویڈیو کے مطابق یہ حملہ آور ایک سفید گاڑی سے اترے اپنے چہروں کو ماسک سے چھپایا اور مختصر وقت میں کام مکمل کر کے علاقے سے نکل گئے۔
مسجد کے حکام کے مطابق تحقیقات کے لئے آنے والے پولیس اہلکاروں نے USA کی تحریر کے ساتھ انڈوں کے داغوں کی بھی نشاندہی کی۔
اسلامک سینٹر آف برلنگٹن منیر گنڈیویا نے WCVB سے جاری کردہ بیان میں مسجد میں آنے والوں کے تحفظ کے بارے میں اندیشے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر اس قسم کا حملہ دوبارہوا تو ہم اس کو کیسے روکیں گے۔
امریکن اسلامی تعلقات کونسل مسیکٹس اگزیکٹیو کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان رابنز نے حملے کے بارے میں اپنے تحریری بیان میں نفرت پھیلانے کے الزام میں دعوی دائر کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں