رومانیہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

ہلاک ہونے والوں کے لئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لئے خاموش مارچ کی گئی

408013
رومانیہ، ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

رومانیہ کے نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔
دارالحکومت بخارسٹ میں ایک نائٹ کلب میں دھماکہ ہوا اور اس کے بعد کلب میں آگ لگ گئی۔
سانحے میں 140 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 90 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہلاک ہونے والوں کے لئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لئے خاموش مارچ کی گئی۔
مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مارچ کے بعد سانحے کی جگہ پر پھول رکھے گئے۔
اندازے کے مطابق آگ کلب میں آتش بازی کے دوران اسٹیج کی ڈیکوریشن کے سلگھنے سے شروع ہوئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں