صومالیہ میں بم حملہ، 11 افراد ہلاک

موغادیشو میں سرکاری حکام کے قیام کے ہوٹل الشافی کے جوار میں ہونے والےبم حملے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

406513
صومالیہ میں بم حملہ، 11 افراد ہلاک

صومالیہ میں بم حملہ ۔۔۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سرکاری حکام کے قیام کے ہوٹل الشافی کے جوار میں ہونے والےبم حملے میں ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں مقامی ریڈیو کے لئے کام کرنے والا اخباری نمائندہ اور ہوٹل کا مالک بھی شامل ہیں اس کے علاوہ سرکاری حکام اور رائٹرز خبر رساں ایجنسی کے کیمرہ مین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں
اطلاع کے مطابق ہوٹل کا کنٹرول حکومت سے منسلک خصوصی فورسز کے پاس تھا۔
اس سے قبل جاری کئے جانے والے بیان میں موغادیشو کے سرکاری حکام کے قیام کے ہوٹل الشافی کے جوار میں بم حملہ کئے جانے، جائے وقوعہ پر ہوٹل کی سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی اور واقعے میں کوئی ہلاکت نہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

حملے کی زمہ داری الشباب دہشت گرد تنظیم نے قبول کر لی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں