رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک

کلب میں ایک راک کنسرٹ کو دیکھنے کے لیے 400 سے زائد تماشائی موجود تھے کہ اچانک یہاں پر آگ بھڑک اٹھی

405006
رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی سے درجنوں افراد ہلاک

رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی سے کم از کم 27 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 180 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق آگ لگنے کے وقت نائٹ کلب میں جاری راک کنسرٹ دیکھنے کے لیے 400 کے قریب تماشائی موجود تھے۔
نائب وزیر اعظم رائد عرفات کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہلاکتیں بھاگنے کی دوڑ میں کچلنے اور دھوئیں کے سبب دم گھٹنے کی بنا پر وقوع پذیر ہوئی ہیں۔
خبروں کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات میں سٹیج سے ہونے والی آتش بازی پر بھی شبہہ کیا جا رہا ہےتو کلب کے احاطے میں آتش بازی کے سامان کی موجودگی کی بھی خبریں دی جا رہی ہیں۔
صدر کلوز آیوہانس نے اسے ملک کے لیے بہت بڑا صدمہ قرار دیا ہے۔
رومانوی وزارت صحت نے عوام سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں