اسرائیلی کے لئے جنگی طیاروں کی ترسیل آئندہ سال شروع کی جائے گی

مشرق وسطیٰ کی طرف سے تحریکی اقدامات کا سلسلہ مستقل جاری ہے جس کے جواب میں ہم اسرائیل کے تحفظ کے لئے نئے راستوں کی تلاش کا کام جاری رکھیں گے۔ آشٹن کارٹر

360075
اسرائیلی کے لئے جنگی طیاروں کی ترسیل آئندہ سال شروع کی جائے گی

امریکہ کے وزیر دفاع آشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ اسرائیلی کے لئے F-35 جنگی طیاروں کی ترسیل آئندہ سال شروع کی جائے گی۔
کارٹر نے واشنگٹن میں اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون کے ساتھ ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی طرف سے تحریکی اقدامات کا سلسلہ مستقل جاری ہے جس کے جواب میں ہم اسرائیل کے تحفظ کے لئے نئے راستوں کی تلاش کا کام جاری رکھیں گے۔
اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان F-35 طیاروں کے موضوع پر تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کارٹر نے کہا کہ یہ نیو جنریشن جنگی طیارے امریکہ اور اسرائیل کی فضائیہ کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان طیاروں میں پائلٹ کے سر کے اوپر کا انڈیکیٹر 365 درجے کے ویژن کی سہولت فراہم کرتا ہے اور یہ انڈیکیٹر ایک اسرائیلی فرم کا تیار کردہ ہے۔
کارٹر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایسی قربت کا نتیجہ ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔
آشٹن کارٹر نے کہا کہ آئندہ سال اسرائیل علاقے میں ہمارا پہلا اور واحد دوست ہو گا جوF-35 سٹیلتھ طیاروں کو خریدے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں