شامی نژاد خاتون امریکہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار

شامی نژاد امریکی خاتون ثریا فقس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ بنیادی طور پروہ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتی تھی

403805
شامی نژاد خاتون امریکہ کے صدارتی انتخابات کی امیدوار

شامی نژاد امریکی خاتون ثریا فقس نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ بنیادی طور پروہ ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھتی تھیں مگر انہوں نے پارٹی کی جانب سے نامزدگی ملنے میں دشواری کا سامنا کرنے کے پیش نظر آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کروائے ہیں۔عرب ٹی کے مطابق فقس1981ء میں شامی والد میچیل فقس اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی والدہ ڈولی کے ہاں نیویارک میں پیدا ہوئی۔ ان کے والد 1971ء میں حلب سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے اور ان کی والدہ 1981ء میں امریکہ ہجرت کر گئی تھیں۔فقس کے پاس سیاسیات کی ڈگری ہے جبکہ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور یورپی سٹڈیز میں بھی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے 15 سال تک تعلیم کے شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔فقس کا کہنا ہے کہ اگر وہ منتخب ہوئیں تو ان کی اولین ترجیح امریکی قومی سلامتی کا تحفظ ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں