اقوام متحدہ کی کیوبا پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل اور متحدہ امریکہ کی جانب سے کیوبا کے خلاف استعمال کیے جانے والے ووٹوں کے باوجود 191 ممالک نے متحدہ امریکہ سے کیوبا کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

359591
اقوام متحدہ کی کیوبا پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ نے متحدہ امریکہ سے کیوبا پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل اور متحدہ امریکہ کی جانب سے کیوبا کے خلاف استعمال کیے جانے والے ووٹوں کے باوجود 191 ممالک نے متحدہ امریکہ سے کیوبا کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل اسمبلی میں ہر سال کیوبا پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے خاکہ بل پیش کیا جاتا ہے ۔
اس طرح اقوام متحدہ کی جانب سے اب تک متحدہ امریکہ سے 24 بار کیوبا کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے قرارا داد پیش کی گئی ہے۔
متحدہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات 54 سال بعد قائم ہوئے ہیں اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفارت خانوں کو کھولا گیا ہے۔
کیوبا متحدہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی تجارتی پابندیوں کو جلد از جلد ختم کرنے کا خواہاں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں