اوباما14 نومبر کو ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اوباما 14 تا 22 نومبر ترکی، فلپائن اور ملیشیا کے دورے سر انجام دیں گے

358951
اوباما14 نومبر کو ترکی کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں

امریکی صدر باراک اوباما انطالیہ میں منعقد ہونے والے جی ۔ 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے 14 نومبر کو ترکی آئیں گے۔
وائٹ ہاوس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اوباما 14 تا 22 نومبر ترکی، فلپائن اور ملیشیا کے دورے سر انجام دیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق " صدر اوباما ترکی میں طاقتور، قابل عمل اور متوازن عالمی معاشی ترقی کا موقع فراہم کرنے والی بین الاقوامی جدوجہد کی حوصلہ افزائی کا مقصد ہونے والے جی۔ 20 سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔"
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ترکی کے بعد فلپائن میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون سربراہی اجلاس اور ملیشیا میں امریکہ۔ آسیان سربراہی اجلاس سمیت مشرقی ایشیا اجلاس میں شرکت کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں