تمام تر مذاہب رواداری کا سبق دیتے ہیں

امریکہ میں ایک کلیسہ میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا

398483
تمام تر مذاہب رواداری کا سبق دیتے ہیں

متحدہ امریکہ میںق تین سماعی مذاہب کے نمائندوں اور مختلف اعتقاد سے تعلق رکھنے والی شہری تنظیموں کو مشترکہ طور پر رواداری کو اپنانے کی اپیل کی ۔
ملک کے دوسرے بڑے کیتھڈرل واشگنٹن قومی کلیسہ میں منعقدہ ایک تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔
اہم پیغامات دیے جانے والے پروگرام سے خطاب کرنے والے شمالی امریکہ اسلامی سوسائٹی کے صدر امام محمد مجید نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ چاہے کسی بھی دین سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں انسانوں کے درمیان ان کے دین و ایمان کے مطابق تفریق بازی نہیں کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلمانوں کے ساتھ بلکہ دیگر اعتقاد کے حامل انسانوں سے بھی روا داری کا سلوک روا رکھا جانا چاہیے۔
موسوی اور عیسائی طبقے کی نامور شخصیات نے بھی اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ تمام تر مذاہب روداری کا درس دیتے ہیں۔
اس تقریب کے اختتام پر شہری تنظیموں کے نمائندوں نے تقریب کے مرکزی خیال کے حوالے سے ایک متن پر دستخط کیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں