اسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کو کرنا ہوگا :روس

امریکہ ،روس،ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل کے بارے میں ویانا میں غورکیا گیا جس کے دوران روسی وزیرخارجہ سرگی لیوروف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کی عوام کو کرنا ہے

398215
 اسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کو کرنا ہوگا :روس

امریکہ ،روس،ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے شام کے مستقبل کے بارے میں ویانا میں غورکیا۔
اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی سود مند رہی ہے اور ہم نے شام کی خانہ جنگی کے ختم کروانے کےلیے صلح و مشورہ کیا ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگی لیوروف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسد کے مستقبل کا فیصلہ شام کی عوام کو کرنا ہے ۔
لیوروف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے مستقبل کےلیےآئندہ ہونے والے مذاکراتی عمل میں مصر اور ایران کو بھی شامل کیا جائے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہمارا روس کے ساتھ اسد کے حوالے سے نظریاتی اختلاف ضرور ہے لیکن مذاکراتی عمل جاری رہنا چاہیئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں