نائیجریا میں جمعے کے دن خون کی ہولی

دہشت گردوں نے نائیجریا میں بھی 50 کے قریب معصوم انسانوں سے بڑی بے دریغی سے ان کا جینے کا حق چھین لیا

398291
نائیجریا میں جمعے کے دن خون کی ہولی

نائیجریا کے شمال مشرقی علاقوں میں دو مساجد پر ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں 45 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بم دھماکے میدوگوری اور یولا کے علاقوں میں دو مساجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران ہوئے۔
یاد رہے کہ صرف میدوگوری شہر کو شدت پسندوں کی جانب سے رواں ماہ میں 6 بار نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر 76 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کل کا پہلا حملہ میدی غوری شہر کی ایک جامع مسجد میں فجر کی نماز کے دوران رونما ہوا، جس میں 18 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
آدم حوا شہر میں نماز عصر کے دوران بم دھماکہ کیا گیا، جو کہ 27 افراد کی ہلاکتوں کا موجب بنا۔
ان حملوں کے پیچھے بوکو حرام کار فرما ہونے کا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے، یہ تنظیم 160 ملین آبادی کے حامل اور خطہ افریقہ کے سب سے بڑے ملک نائیجیریا میں دو ہزار کی دہائی سے اپنی دہشت گرد کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
تنظیم کے گزشتہ چھ برس میں حملوں میں ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹحے، جبکہ 20 لاکھ کو اپنے اپنے گھر بار کو ترک کرنا پڑا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں