پناہ گزینوں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو یورپ عدم استحکام کا شکار ہ

دائیں بازو کی سیاسی جماعت یورپیئن پیپلز پارٹی کے میڈریڈ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کے دوران ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راہوئے نے کہا کہ پناہ حاصل کرنا یورپی اقدار کے منافی نہیں لیکن حالیہ دس سالوں میں پناہ گزینوں کا جو سیلاب یورپ میں امڈ آیا ہے وہ ایک مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے

357772
پناہ گزینوں کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو یورپ عدم استحکام کا شکار ہ

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے مہاجرین کے مسئلے پر کہا ہے کہ ہمیں ترکی اور لبنان جیسے ممالک سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔
یورپ میں کرسچئن ڈیموکریٹس کے نظریات کی حامل دائیں بازو کی سیاسی جماعت یورپیئن پیپلز پارٹی کے میڈریڈ میں منعقدہ کنونشن میں مہاجرین کے مسئلے پر غور کیا گیا ۔
اس کنونشن میں یورپ کے 14 ممالک کی دائیں بازو کے نظریات کی حامل سیاسی جماعتوں کے 750 وفود نے شرکت کی ۔
کنونشن سے خطاب کے دوران جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا کہ ہمیں مہاجرین کے مسئلے پر ترکی سے مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے ، ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے بھی کہا کہ ترکی محل وقوع کے اعتبار سے ایک اہم ملک ہے جبکہ ہمیں اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کےلیے حفاظتی اقدامات کرنے ہونگے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مہاجرین کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پورا یورپ عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔
کنونشن سے خطاب کے دوران ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راہوئے نے کہا کہ پناہ حاصل کرنا یورپی اقدار کے منافی نہیں لیکن حالیہ دس سالوں میں پناہ گزینوں کا جو سیلاب یورپ میں امڈ آیا ہے وہ ایک مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں