فرانس میں بس اور ٹرک کا المناک حادثہ

بس اور ٹرک کے تصادم می 42 افراد لقمہ اجل بن گئے

397575
فرانس میں بس اور ٹرک کا المناک حادثہ

فرانس کے جنوب مغرب میں واقع بورڈو شہر کے جوار میں ایک مسافر بس اور ٹرک کی ٹکر سے ٹرک ڈرائیور سمیت 42 افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیاں آمنے سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ تا ہم بس میں فوراً آگ بھڑک اٹھنے سے مسافروں کی ایک کثیر تعداد ہلاک ہو ئی ہے۔ اس حادثے میں محض تین مسافر زندہ بچ سکے ہیں۔
سیکرٹری داخلہ اس المناک حادثے کا جائزہ لینے کی خاطر جائے حادثہ کو پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فرانس میں 1982 کے بعد پیش آنے والا سب سے بڑا روڈ حادثہ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں