چین میں پانڈا کے رہائشی علاقوں کو خطرے کا سامنا

چین میں درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پانڈا کے رہائشی علاقوں کو خطرے کا سامنا ہے

395808
چین میں پانڈا کے رہائشی علاقوں کو خطرے کا سامنا

چین میں پانڈا کے رہائشی علاقوں کو خطرے کا سامنا ۔۔۔
ماحولیاتی تنظیم گرین پیس نے کہا ہے کہ چین میں درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پانڈا کے رہائشی علاقوں کو خطرے کا سامنا ہے۔
گرین پیس نے ملک میں 2 سالہ تحقیقات کے مطابق یونیسکو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل جنگلاتی علاقے میں ایک ہزار 800 فٹبال گراونڈ جتنے بڑے علاقے کو درختوں سے خالی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاص طور پر سی چوان میں بڑے بڑے پانڈوں کے رہائشی علاقے یعنی ایک ہزار 280 ہیکٹر جنگلاتی کو درختوں سے محروم کیا گیا ہے اور یہ علاقہ پانڈا سمیت متعدد ایسے جانوروں کا مسکن تھا کہ جن کی نسل کو ختم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ سی چوان کا علاقہ دیو ہیکل پانڈا، سرخ پاندا، سنو لیپرڈ اور کلاوڈڈ لیپرڈ جیسے جانوروں کا مسکن ہے کہ جن کی نسل کو خاتمے کا خطرہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں