برطانیہ کا نیا جوہری پلانٹ چین بنائے گا

دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ہنکلے پوائنٹ جوہری پلانٹ پروجیکٹ بھی اس اسٹریٹجک تعاون کا ایک حصہ ہے: شی جن پنگ

357249
برطانیہ کا نیا جوہری پلانٹ چین بنائے گا

برطانیہ کا نیا جوہری پلانٹ چین بنائے گا۔۔۔
برطانیہ میں نئے جوہری پلانٹ کو ہنکلے پوائنٹ پر تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے سمجھوتے پر دونوں ملکوں نے دستخط کر دئیے ہیں۔
جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد برطانیہ کے جنوب میں سمرسیٹ کے علاقے ہنکلے برن میں متوقع جوہری پلانٹ کے پروجیکٹ سے متعلق ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون نے کہا کہ "ہنکلے پوائنٹ پر یہ جوہری پلانٹ نہایت محفوظ اور موزوں شکل میں 6 ملین گھروں کو بجلی اور 25 ہزار سے زائد افراد کو روزگار فراہم کرے گا"۔
کیمرون نے کہا کہ "اس پلانٹ کی تعمیر کے لئے طے پانے والے اس تاریخی اہمیت کے حامل معاہدے کے اعلان پر مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے"۔
چین کے صدر شی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ہنکلے پوائنٹ جوہری پلانٹ پروجیکٹ بھی اس اسٹریٹجک تعاون کا ایک حصہ ہے"۔
واضح رہے کہ چینی حکومت کی جوہری توانائی کی کمپنی چائنہ جنرل نیوکلئیر پاور گروپ CGN نے سمجھوتے کے دائرہ کار میں ہنکلے پوائنٹ جوہری پلانٹ کے 33.5 فیصد حصص حاصل کئے ہیں۔
سی جی این کمپنی، جوہری پلانٹ پروجیکٹ کے لئے تقریباً 6 بلین سٹرلن کی سرمایہ کاری کرے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں