منیٰ میں حاجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 2 ہزار 177 ہے

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈڈ نے دعوی کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے پہلے روز منٰی کے میدان میں بھگدڑ میں کم از کم 2 ہزار 177 افراد ہلاک ہوئے ہیں

394682
منیٰ میں حاجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 2 ہزار 177 ہے

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈڈ نے دعوی کیا ہے کہ عید الضحیٰ کے پہلے روز منٰی کے میدان میں بھگدڑ میں کم از کم 2 ہزار 177 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے سانحے میں 769 افراد کی ہلاکت کی اور 934 افراد کے زخمی ہونے کی خبر شائع کی تھی۔
سعودی حکام نے 26ستمبر سے لے کر اب تک اس تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔
حج کے موقع پر پیش آنے والے سانحے سے متعلق 30 ممالک سے موصول ہونے والے بیانات اور سعودی حکومت کے نشریاتی اداروں کی خبروں کے جائزے کے بعد ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 177 ہے۔
ایران بھی بھگدڑ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے دعوے پر سختی سے قائم ہے۔
ایران کے حج ادارے کے مطابق بھگدڑ میں 434 ایرانیوں سمیت کُل 4 ہزار 700 حاجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سانحے میں 7 ترک حاجی ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں