شمالی کوریا سنجیدگی دکھائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں:اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اس بارے میں سنجیدہ مذاکرات ہوئے تو امریکہ ہر ممکن تعاون کرےگا

355095
شمالی کوریا سنجیدگی دکھائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں:اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے خاتمے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اس بارے میں سنجیدہ مذاکرات ہوئے تو امریکہ ہر ممکن تعاون کرےگا۔
صدر اوباما نے وائٹ ہاوس میں یہ بات جنوبی کوریائی صدر پارک گیون ہائے سے مالقات کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات سنجیدہ نوعیت کے تھے اسی وجہ سے امریکہ نے ایران کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھا ۔
امریکی صدر نے جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی کوششوں کو سراہا تاہم یہ ضرور کہا کہ اقتصادی تعاون کےلیے شمالی کوریا کو اپنا جوہری اسلحہ تباہ کرنا ہوگا۔
صدر اوباما نے اسرائیل اور فلسطین کے حوالے سے کہا کہ اس تنازعے میں دو ریاستی نظریہ واحد حل ہے اور ہماری حکومت فریقین کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کےلیے اپنی خدمات پیش کر سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں