ہالینڈ کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی رپورٹ پر روس کا اعتراض

ہالینڈ کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےجولائی 2014 میں تباہ ہونے والے طیارے کے بارے میں جو رپورٹ تیار کی ہے روس نے اس پر اعتراض کیا ہے ۔

392697
ہالینڈ کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  کی رپورٹ  پر روس کا اعتراض

ہالینڈ کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےجولائی 2014 میں تباہ ہونے والے طیارے کے بارے میں جو رپورٹ تیار کی ہے روس نے اس پر اعتراض کیا ہے ۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ یہ رپورٹ یکطرفہ ہے ۔فضائی حدود کو مسافر بردار طیاروں کے لیے بند نہ کرتے ہوئے طیاروں کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری یوکرین پر عائد ہوتی ہے ۔ روسی وفاقی ہوائی نقل و حمل ایجنسی نے اس رپورٹ میں کافی غلطیاں ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ہالینڈ کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی رپورٹ کیمطابق طیارے کو یوکرین کے مشرقی علاقے میں زمین سے فائر کیے جانے والےروسی ساخت کے میزائل سے گرایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ یوکرین کی روسی سرحد پر تباہ کیے جانے والے طیارے میں 295 افراد سوار تھے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں