چاڈ میں 5 خود کش حملوں میں 37 افراد لقمہ اجل

خواتین اور بچوں کو آلہ کار بنائے جانے والے ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی

391438
چاڈ میں 5 خود کش حملوں میں 37 افراد لقمہ اجل

مغربی افریقی ملک چاڈ کے شہر سولا میں ہونے والے 5 خود کش حملوں میں 37 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہو گئے ، جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔
یہ دھماکے چاڈ جھیل کے کنارے واقع گنجان آباد شہر کے ایک بازار سمیت ایک خیمہ بستی پر کیے گئے۔
مذکورہ خیمہ بستی میں چاڈ کے نواحی علاقوں اور ہمسائیہ ملک نائیجیریا سے بوکو حرام کی دہشت گردی سے راہ فرار اختیار کرنے والے لوگ مقیم تھے۔
خواتین اور بچوں کو آلہ کار بنائے جانے والے ان حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔، تا ہم تمام تر نگاہیں اس سے قبل بھی مغوی خواتین اور بچوں کو خود کش حملوں کے لیے استعمال کرنے والی بوکو حرام کی جانب مرکوز ہیں۔
توقع ہے کہ چاڈ، کیمرون، بینن ، نائیجیریا اور نائجر کی بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کے خلاف تشکیل دی گئی مشترکہ قوتیں بارشوں کا موسم ختم ہونے والے ماہ نومبر کے اوائل سے اپنی کاروائیاں شروع کر دیں گی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں