امریکہ شام کےلیے ایک نئی حکمت عملی کی تیاریوں میں

امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شامی مخالفین کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کا منصوبہ ناکام ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد ایک نئی حکمت عملی زیر غور ہے

388395
امریکہ شام کےلیے ایک نئی حکمت عملی کی تیاریوں میں

امریکی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شامی مخالفین کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کا منصوبہ ناکام ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد ایک نئی حکمت عملی زیر غور ہے ۔
اس حکمت عملی کے مطابق ، امریکہ کی زیر قیادت داعش کے خلاف شام کے شمال مشرق میں واقع راقہ شہر پر قبضہ کرنے کےلیے ایک نیا محاذ کھولا جائے گا۔
نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتےہوئے ایک امریکی عہدے دار کا کہنا تھا کہ صدر اوباما نے ایک نئے پروگرام کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت راقہ آپریشن کےلیے عرب جنگجووں کو محاذ میں شامل کیاجائے گا جن کی تعداد 3 تا 5 ہزار کے لگ بھگ ہوگی ۔
امریکی حکام کا خیال ہے کہ کوبانی کے محاصرے میں مدد گار ثابت ہونے والے اتحادی افواج کے حملوں پر مبنی حکمت عملی سود مند ثابت ہوئی ہے جس کا اطلاق راقہ پر بھی کیا جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں