امریکہ میں ایک ترک لڑکی کا قتل

دلارا اوزین نامی ترک قومی کھلاڑی کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کر ڈالا

386938
امریکہ میں ایک ترک لڑکی  کا قتل

امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں دلارا ایلیسے نامی ترک لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کر ڈالا۔
سن 2015 کے اوائل میں دلارا اوزین کو زود و کوب کرنے پر زیر ِ حراست لیے جانے اور اس واقع کے بعد اپنا بیان قلم بند نہ کروانے کے جواز میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کردہ انڈریو میسنر کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لیجا یا گیا ہے۔
دلارا اوزین کے ہمسائیوں کا کہنا ہے کہ مرحومہ ایک بڑی زندہ دل لڑکی تھی اور گزشتہ پیر کے روز اس کے گھر سے لڑائی اور تکرار کی آوازیں بلند ہو رہی تھیں۔
دلارا کی نعش کو اس کی والدہ نے باتھ ٹب سے برآمد کیا۔
خیال رہے کہ دلارا اوزین نے ارض روم میں سن 2011 میں منعقدہ یونیورسیئڈ گیمز میں وومن آئس ہاکی کے مقابلوں میں قومی یونیفارم کےساتھ حصہ لیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں