گواٹیمالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد ہلاک

گواٹیمالا میں درجنوں مکانات کے مٹی تلے دب جانے والے دارالحکومت کے جوار میں واقع قصبے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں

348996
گواٹیمالا میں مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملکوں میں سے گواٹیمالا میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس آفت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 تک جا پہنچی ہے جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
گواٹیمالا میں درجنوں مکانات کے مٹی تلے دب جانے والے دارالحکومت کے جوار میں واقع قصبے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے 34 افراد کو زندہ نکال لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آفت زدہ علاقے میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد 600 کے لگ بھگ ہے۔
یاد رہے کہ گواٹیمالا کے جنوب مشرق میں واقع سانتا کاتارینا پینولا علاقے میں بروز جمعرات موسلا دھار بارشوں کے بعد وسیع پیمانے پر لرزشِ اراضی کے واقعات پیش آئے تھے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں