کینیڈا میں پیگیڈا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

پیگیڈا کا مظاہرہ مختلف احتجاجی گروپوں کے گھل مل جانے سے ناکام ہو گیا

354264
کینیڈا میں پیگیڈا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی

کینیڈا میں پیگیڈا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔۔۔
اسلام اور مہاجر مخالفین کی قائم کردہ تنظیم پیگیڈا کا مظاہرہ اس سے قبل مونٹریال میں مرکز توجہ نہیں بن سکا تھا اور دوسرا مظاہرہ مختلف احتجاجی گروپوں کے گھل مل جانے سے ناکام ہو گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کینیڈا میں ماہِ مارچ میں دو مظاہروں کے لئے پیگیڈا نے مونٹریال کو منتخب کیا لیکن پیگیڈا کے حامیوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے کئی دن تک مظاہرے میں شرکت کی اپیل کے باوجود مظاہرے میں شرکت کی شرح توقع سے کم رہی۔
کینیڈا میں شامی مہاجرین کو قبول کرنے کے لئے مونٹریال میں مہاجرین کے لئے بڑھتی ہوئی حمایت کے خلاف پیگیڈا کے اراکین ایک دفعہ پھر مظاہرہ کرنے کے لئے متحرک ہو گئے ۔
لیکن اس دفعہ پیگیڈا کا مظاہرہ، ملک میں اظہارِ بیان کی آزادی کو محدود کرنے والے Bill C-59 خاکہ بل کے مخالفین اور ملک میں مزید مہاجرین قبول کرنے کے حامی گروپوں کے مظاہروں میں گھل مل کر ناکام ہو گیا ہے۔
تینوں گروپوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کے لئے پولیس کو وقتاً فوقتاً مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم مظاہرہ پُر امن طریقے سے ختم ہو گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں