بانکی مون کاہنگری سے شامی پناہ گزینوں سےاچھا سلوک کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ہنگری سے شامی پناہ گزینوں کے ساتھ اچحا انسانی سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ان خیالات کا اظہار جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود ہنگری کے صدر جانوس ایدر سے ملاقات کے دوران کیا

354266
بانکی مون کاہنگری سے شامی پناہ گزینوں سےاچھا سلوک کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ہنگری سے شامی پناہ گزینوں کے ساتھ اچحا انسانی سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل بانکی مون نے ان خیالات کا اظہار جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں موجود ہنگری کے صدر جانوس ایدر سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ شامی پنا گزینوں کی بڑی تعداد کے یورپ جانے کے منتظر ہونے سے وہ پوری طرح آگاہ ہیں لیکن ان تمام پناہ گزینوں کے ساتھ سب کو اچھا سلوک کرنے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل بانکی مون نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد ال جبئیر سے ملاقات کے دوران یمن میں جاری جھڑپوں کے بارے میں بات چیت کی۔
انہوں نے علاقے میں جاری جنگ اور شام کی صورتِ حال کے علاوہ دہشت گردی کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
بانکی مون نے منیٰ میں حاجیوں کی بھگڈر کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں