فرانس دو برسوں میں 30 ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا

فرانسیسی وزیر اعظم مینول والز نے کہا ہے کہ شام کی ڈکٹر شپ سے راہِ فرار اختیار کرنے والے ہر کس کو یورپ میں نہیں بسایا جا سکتا

391899
فرانس  دو برسوں میں 30 ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا

یورپ میں پناہ گزینوں کا بحران بدستور جاری ہے۔
فرانس نے اعلان کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزار مہاجرین کو پناہ دے گا۔
فرانسیسی وزیر اعظم مینول والز نے کہا ہے کہ شام کی ڈکٹر شپ سے راہِ فرار اختیار کرنے والے ہر کس کو یورپ میں نہیں بسایا جا سکتا۔
ایک فرانسیسی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دینے والے والز نے اعلان کیا ہے کہ ہم دو برسوں کے اندر زیادہ سے زیادہ تیس ہزار پناہ گزینوں کو قبول کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ کی بیرونی سرحدوں کا تحفظ شرطیہ ہے۔
دوسری جانب جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے اعلان کیا ہے کہ جرمن وفاقی حکومت آئندہ برس سے مہاجرین کو فی کس 670 یورو کی مالی امداد فراہم کرے گی۔
علاوہ ازیں پناہ گزینوں کے لیے تعمیر کی جانے والی کالونیوں کے لیے 500 ملین یورو اور 18 سال سے کم عمر کے بچوں کہ جن کا کوئی والی وارث نہیں ہے کے لیے 350 ملین یورو مختص کیے جائینگے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں