نائیجیریا میں مسجد میں خون کی ہولی

خود کش حملہ آور نے نماز مغرب ادا کرنے والے نمازیوں کو دہشت گردی کے گھناونے فعل کا نشانہ بنا ڈالا

352593
نائیجیریا میں مسجد میں خون کی ہولی

نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت مائدو غوری میں ایک مسجد پر خود کش حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور بھاری تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
فوجی ترجمان سانی کوکا شیکا عثمان نے بتایا ہے کہ کل شام ایک خود کش حملہ آور نے مذکورہ علاقے کی مسجد میں داخل ہوتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ، جس کے بعد مزید دو بم دھماکے ہوئے۔
اس واقع کے دوران ادریس ابو بکر نامی ایک مزدور نے بتایا کہ اس نے جائے حملے پر کم ازکم دس لاشیں دیکھی ہیں ، جبکہ 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عین شاہد کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مغرب کی نماز کے دوران کیا گیا۔
اسپتال ذرائع نے 50 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں